ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تری پورہ تشدد: ٹی ایم سی کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے کیا انکار

تری پورہ تشدد: ٹی ایم سی کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے کیا انکار

Tue, 23 Nov 2021 21:31:54    S.O. News Service

نئی دہلی،23نومبر (آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تری پورہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنا کسی بھی جمہوریت کا آخری مرحلہ ہوتا ہے،اور ہم اس کیخلاف ہیں۔ اگر ہم نے ایسا کیا تو یہ ایک غلط روایت شروع ہو جائے گی۔ ٹی ایم سی نے اس سلسلے میں عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ٹی ایم سی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ امر دوَے نے کہا تھا کہ عدالت کے 11 نومبر کے حکم کے باوجود ریاست میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس نے کہاکہ کل ایک واقعہ پیش آیا، ریاست کی صورتحال بہت غیر مستحکم ہے اور یہ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بار بار تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور ان کے ارکان کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، اس لیے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ جب بنچ کے ذریعہ پوچھا گیا کہ کیا عرضی داخل کی گئی ہے، تو دوےَ نے کہا کہ یہ دائر کئے جانے کے عمل میں ہے اور ایک بار فہرست میں آنے کے بعد وہ اسے عدالت کو فراہم کریں گے۔ بنچ نے کہاکہ ٹھیک ہے، ہم منگل کو اس کی سماعت کریں گے۔ ایک بار درخواست درج ہونے کے  آپ اس کی تفصیلات کورٹ ماسٹر کو دے دیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 11 نومبر کو تریپورہ حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹی ایم سی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو قانون کے مطابق اپنے انتخابی حقوق کا استعمال کرنے اور ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پرامن اور منظم مہم چلانے سے نہیں روکا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں سیاسی شرکت کے  حقوق کے استعمال کے لئے امن و امان کو یقینی بنائے جانے کے لیے مناسب انتظامات کی بھی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے ٹی ایم سی اور اس کی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سشمیتا دیو کی ایک درخواست پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں پارٹی کارکنوں اور نمائندوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ممتا بنرجی کی زیرقیادت پارٹی نے تریپورہ میں پارٹی لیڈروں پر حملوں پر دن کے وقت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ان کے 16 ساتھی امت شاہ سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاٹی ایم سی پر وحشیانہ حملہ ہے، حتیٰ کہ میڈیا کے ارکان نے بھی تریپورہ میں گھیراؤ کیا،انہو ں نے حملے کئے، جھوٹے الزامات میں گرفتاریاں ہوئیں۔ ترنمول کے 16 ایم پی دہلی پہنچ چکے ہیں۔خیال رہے کہ اگرتلہ میونسپل کارپوریشن (AMC) اور شمال مشرقی ریاست میں 12 دیگر میونسپل اداروں کے انتخابات 25 نومبر کو ہوں گے، اس سے پہلے پیر کو ریاستی پولیس نے حکمراں بی جے پی اور ٹی ایم سی دونوں کو اگرتلہ میں ان کی ریلیوں کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔


Share: